وزیراعظم شہباز شریف نے 100 نوجوان زرعی گریجویٹس کو اٹلی بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان زیتون کی کاشت اورپروسینگ میں جدید تربیت حاصل کریں گے،نوجوان مارکیٹنگ اور ویلیوچین کےشعبوں میں جدید تربیت حاصل کریں گے، اولیو آئل ہر لحاظ سے صحت مند ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ’ پاکستان نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی کے اجراء‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے زیتون کے کسانوں،محققین اور برآمد کنندگان سے مخاطب ہوں، کسانوں اور ماہرین کی محنت سے زیتون کے شعبے میں شاندار مثال قائم ہوئی، زیتون کی فصل کو پروموٹ کرنے کیلئے کارنامہ انجام دیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے کسانوں کا ساتھ دیا، زیتون کی کاشت کے فروغ کیلئے صوبائی حکومتوں کے تعاون پر مشکورہیں، 60ہزار ایکڑ پر زیتون کی کاشت کی جارہی ہے، زرعی انقلاب لانے کیلئے کسانوں کا ساتھ دینا ہوگا۔
ہم ایک سال میں4ارب ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کرتے ہیں، 400ملین ڈالر بھی بچالیں تو اس سے بڑی خدمت کیا ہوسکتی ہے، درآمدی بل میں کمی کیلئےپام آئل اورسورج مکھی کی کاشت کوفروغ دیاجائے۔
شہبازشریف نے کہا کہ زراعت،ٹریکٹر مینو فیکچرنگ اور دیگر شعبوں میں پاکستان اور اٹلی کا تعاون قابل ذکر ہے، زیتون کی پیداوار،ویلیوایڈیشن اور جدید پروسینگ میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 100 نوجوان زرعی گریجویٹس کو اٹلی بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان زیتون کی کاشت اورپروسینگ میں جدید تربیت حاصل کریں گے،نوجوان مارکیٹنگ اور ویلیوچین کےشعبوں میں جدید تربیت حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں:پشین، سیلمانزئی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 پنجابی مزدور قتل، ملزمان فرار
اولیو آئل ہر لحاظ سے صحت مند ہے،پی ڈی ایم حکومت اور اب بھی پام آئل کی پلانٹیشن کا حکم دیا ہے،وفاقی اورصوبائی حکومتیں ملکر کسانوں کو سہولیات فراہم کریں گی۔













پیر 24 اگست 2026 

