پمز اسپتال کے باہر ٹینٹ نصب، شہریوں کی شکایات سنی جائیں گی

Calender Icon جمعرات 27 اگست 2026

نئے وفاقی سیکریٹری صحت محمود رائے نے رات گئے اسلام آباد کے پمز(PIMS) اسپتال کے باہر ٹینٹ نصب کروا دیا۔

پمز اسپتال کے باہر ٹینٹ میں لائٹنگ اور پنکھوں کا انتظام کر دیا گیا ہے، ٹینٹ میں کرسیاں لگا کر شہریوں کے بیٹھنے اور شکایات سننے کا بھی انتظام ہے۔

وفاقی سیکریٹری صحت محمود رائے روزانہ کیمپ میں پمز کا جائزہ لیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی شکایات بھی سنیں گے۔

سیکریٹری صحت پمز اسپتال میں انتظامی امور اور سہولتوں کا روزانہ جائزہ لیں گے۔

مزیدپڑھیں:آبنائے ہرمز کھلنے کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

پمز اسپتال کے سانحے میں جاں بحق 14 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔