انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے آئندہ سال ہونے والی پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سری لنکا سے واپس لے کر بھارت کو دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کو چھ ٹیموں پر مشتمل اس تاریخی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی تھی تاہم سری لنکا کرکٹ کے معاملات میں حکومتی مداخلت اور بورڈ سے متعلق جاری مسائل کے باعث آئی سی سی نے میزبان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کرکٹ کو جولائی میں سالانہ کانفرنس کے دوران تجویز کردہ اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنا ہوگا۔
بنگلادیش اور جنوبی افریقا نے بھی ایونٹ کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم آئی سی سی بورڈ نے بھارت کو متبادل میزبان کے طور پر منظور کرلیا۔
ٹورنامنٹ کے میچز ممبئی اور وڈودرا میں کھیلے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:خوشبو سے طلاق نہیں ہوئی، الگ رہ رہے ہیں: اداکار ارباز خان
مردوں کی چیمپئنز ٹرافی کے برعکس خواتین کا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا۔
چھ ٹیمیں راؤنڈ رابن مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی جس کے بعد سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔
ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا شرکت کریں گے۔













جمعرات 3 ستمبر 2026 

