عمر میں جعلسازی، دو بھارتی کرکٹرز پر پابندی عائد

Calender Icon ہفتہ 5 ستمبر 2026

بھارتی کرکٹ(Indian Cricket) میں عمر کی جعلسازی کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا جس کے بعد انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی روہت یادیو اور سابق عالمی کپ فاتح روی کمار کو دو سال کی پابندی کا سامنا ہے۔

لیگ اسپنر روہت یادیو گزشتہ جولائی میں سری لنکا کے خلاف بھارت کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے جہاں انہوں نے دو میچز میں ایک وکٹ حاصل کی اور 94 رنز دیے۔

تاہم کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کی پری سیزن دستاویزات کی جانچ کے دوران ان کی عمر میں 27 ماہ کا فرق سامنے آیا جس کے بعد انہیں آسٹریلیا کے خلاف آئندہ انڈر 19 سیریز کے اسکواڈ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

روہت کو اس سے قبل 18 سالہ کھلاڑی کے طور پر درج کیا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:کوچز اور کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے میں میرا کوئی کردار نہیں ہے، مائیک ہیسن

عمر کی جانچ کے دوران کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے مزید 64 کھلاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی۔

دوسری جانب 2022 انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے روی کمار کی عمر میں 40 ماہ سے زائد کا فرق سامنے آیا۔

ان کے 2025-26 سیزن تک کے عمر گروپ ریکارڈز بھی منسوخ قرار دیے جائیں گے۔