لاہور: لاہور پولیس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پولیس پریزن وین میں موجودگی سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو حراست میں نہیں لیا گیا اور انہیں پولیس کے زیرِ حراست رکھنے کا تاثر حقائق کے منافی ہے۔
سربراہ لاہور پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی مرضی سے پولیس وین میں سوار ہوئے، جس کے بعد ان کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس وین کو آگے بڑھایا گیا۔
مزید پڑھیں:مدینہ منورہ سے 11 کروڑ ٹن نایاب معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سکیورٹی کے لیے بھرپور انتظامات کیے جا رہے ہیں اور ان کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔













پیر 14 ستمبر 2026 

