بین اسٹوکس کے پی ایس ایل کھیلنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ آگئی

Calender Icon اتوار 27 ستمبر 2026

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بین اسٹوکس کے پاکستان سپر لیگ (PSL) کھیلنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ آگئی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بین اسٹوکس پی ایس ایل کا اگلا سیزن کھیلنے کے خواہش مند ہیں، انہوں نے پی ایس ایل اور ایم ایل سی فرنچائزز سے رابطے کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین اسٹوکس کو پی ایس ایل سمیت دیگر لیگز کرکٹ کھیلنے کے لیے ای سی بی سے این او سی درکار ہوگی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ای سی بی بین اسٹوکس کو این او سی دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے، سابق کپتان کو این او سی نہ ملنے کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک لاکھوں روپے کمی کیوں کی جارہی ہے؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود بین اسٹوکس کو لیگز کرکٹ کھیلنے کےلیے ای سی بی کی کلیئرنس درکار ہوگی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ای سی بی رولز کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ میں رجسٹرڈ کھلاڑیوں کو لیگز کرکٹ کے لیے این او سی درکار ہوتا ہے۔ لہٰذا ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں ہونے کی وجہ سے بین سٹوکس کو لیگز کرکٹ کے لیے این او سی نہ ملنے کا امکان ہے۔