کوٹ لکھپت جیل، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی کی بھوک ہڑتال

Calender Icon منگل 29 ستمبر 2026

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کا کہنا ہے کوٹ لکھپت جیل میں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی نے بھوک ہڑتال کردی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تینوں بہنوں تک ضروری اشیاء نہیں پہنچائیں گئیں۔

اڈیالہ روڈ پر میڈیسن فیکٹری ناکے کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم زمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ پورا ہفتہ گزرنے کے بعد گزشتہ روز عدالت کے جسٹس نے ضروری اشیا فراہم کرنے کا حکم دیا، لیکن پیر کے بعد سے نہ ملاقات ہوئی اور نہ ہی کوئی چیز اندر پہنچائی گئی۔

قاسم زمان کے مطابق معین قریشی صاحب کو بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 48 گھنٹے سے بھوک ہڑتال پر ہیں جیل عملے نے بدتمیزی کی، جس کے بعد بہنوں نے کھانے کی اشیا واپس کر دیں۔ خاندان کو خدشہ ہے کہ ایسی کیا صورتِ حال ہے جس کے باعث انہیں بھوک ہڑتال کرنا پڑی۔

مزید پڑھیں:اسٹار شپ کی پہلی مداری پرواز، بحرالکاہل میں واپسی کے دوران دھماکے سے تباہ

قاسم زمان نے مطالبہ کیا کہ تینوں بہنوں کی ملاقات کرائی جائے اور وکیل تک رسائی دی جائے، پنجاب کابینہ حکم دے گی تو لاہور کی انتظامیہ حرکت میں آئے گی انہیں تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ضروری اشیا بہنوں تک پہنچا دی گئی ہیں یا نہیں۔