پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کہتے ہیں کہ میاں بیوی میں جھگڑے پر منانے کی پیشرفت مریم کی طرف سے ہی ہوتی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے بتایا کہ میں اہلیہ مریم نواز پر حکم نہیں چلاتا، میرا اور مریم کا ادب ، احترام اور عزت کا رشتہ ہے، ہماری شادی کو 35 سال ہوچکے ہیں ، ہمارے 3 بچے اور ان سے نواسے بھی ہیں، میں اسی لیے کابینہ کا حصہ نہیں بنا کیونکہ جب وزیر اعلیٰ مریم نواز آتی ہیں تو سب کو اٹھنا پڑتا ہے، میں کیوں اٹھوں؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جھگڑے کے سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہمارے درمیان بہت معمولی نوعیت کے جھگڑے ہوتے ہیں اور اس صورتحال میں مریم نواز کی جانب سے ہی پیش رفت ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گھر میں میٹھا آتا ہے تو مریم نواز کہتی ہیں کہ چھپادو سارا صفدر ہی کھا جائے گا اور طبیعت خراب ہوجائے گی۔













جمعہ 2 اکتوبر 2026 

