اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش نہیں، شہریوں کے تحفظ کیلئے کنٹینرز رکھے گئے، وزارت اطلاعات

Calender Icon ہفتہ 3 اکتوبر 2026

وزارت اطلاعات ونشریات(Ministry of Information and Broadcasting) نےالجزیرہ کی رپورٹنگ غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی، شہریوں کے تحفظ کے لیےاسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم پرمختلف مقامات پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔

وزارت اطلاعات کےمطابق حفاظتی اقدامات ماضی کے پرتشدد واقعات اور رویوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیےگئے،جن کامقصد امن و امان برقرار رکھنا اورشہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے،یہ اقدامات ریاست کی امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری کے تحت عدالتی تناظر میں کیے گئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:یونان کا سرکاری دورہ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے معذرت کرلی

وزارت اطلاعات کےمطابق الجزیرہ ٹی وی نے ان اقدامات کو محض ’’سڑکوں کی بندش‘‘ کے طور پر پیش کیا اورحقائق کو نظرانداز کیا، حالانکہ تمام سڑکیں کھلی ہیں۔

وزارت اطلاعات نےالجزیرہ کی رپورٹنگ کو یکطرفہ، گمراہ کن اور منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئےکہا کہ ایسے پروپیگنڈے سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے۔