عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں(Crude Oil) میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 93 سینٹ، یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 101.51 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 82 سینٹ یعنی 0.92 فیصد اضافے سے 90.25 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:سنجے دت کو نام لیے بغیر مودی سرکار پر تنقید مہنگی پڑگئی، ٹرولنگ کے بعد وضاحت دینے پر مجبور
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ امریکی تیل پیدا کرنے والے علاقوں سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات اور یمنی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے ہیں۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی سپلائی میں اضافہ بھی جاری ہے۔













بدھ 7 اکتوبر 2026 

