بھارتی اداکار سنجے دت(Sanjay Dutt) کو نام لیے بغیر مودی سرکار پر تنقید مہنگی پڑگئی، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے بعد وضاحت دینے پر مجبور ہوگئے۔
گزشتہ دنوں سنجے دت نے ایک بھارتی ٹی وی شو میں کہا تھا کہ وہ بھارت میں پہلے جیسا امن محسوس نہیں کرتے،چاہتے ہیں کہ پچھلے دن واپس آجائیں۔
شو میں وزیراعظم بننے کی سنجے دت کی پرفارمنس سے بھی مودی کے حامی آگ بگولا ہوگئے تھے اور بالی وڈ اداکار کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں:مانسہرہ میں فائرنگ سے نوجوان لڑکا اور لڑکی قتل
جس کے بعد سنجے دت کو وضاحت دینی پڑ گئی کہ ان کی پرفارمنس اسکرپٹڈ تھی۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں کہا کہ میرا مقصد کسی فرد، برادری یا تنظیم کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا، توہین کرنا یا بے عزتی کرنا نہیں تھا۔













بدھ 7 اکتوبر 2026 

