بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثناء اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon جمعہ 9 اکتوبر 2026

چیف جسٹس پاکستان اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا ثناء اللہ خان جوڈیشل کمیشن میں حکومتی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل کمیشن کے 2 ارکان مستعفی ہو گئے تھے۔ ان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت، 13 کروڑ ووٹرز کے نام خارج، کاکروچ پارٹی کا بڑے احتجاج کا اعلان

فاروق ایچ نائیک نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ دونوں ارکان کے استعفوں کے بعد کمیشن میں حکومتی نمائندگی کے لیے نئی نامزدگیاں عمل میں آئیں۔