سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ، مرکز کوہ ہندوکش

Calender Icon جمعہ 9 اکتوبر 2026

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 196 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔