لاہور: وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیرنے لاہورمیں ریلوے ورکشاپ سےڈینگی لاروا برآمد ہونے پربرہمی کا اظہار کیا، متعلقہ افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کر دی ۔
وزیرصحت خواجہ عمران نذیرنےلاہورکےمختلف علاقوں میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں کےہمراہ اچانک دورہ کیا اورریلوےگودام اورورکشاپ میں چھاپوں کولیڈکیا۔
خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ڈینگی کیخلاف کارروائیاں سب کافرض ہیں اگر تاجر یا عام شہری کے خلاف ایف آئی آر ہو سکتی ہے،تو سرکاری افسر کوئی مقدس گائے نہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستانی وفداسحاق ڈار کے تحت ایس سی او اجلاس میں شرکت کرے گا، دفتر خارجہ
وزیر صحت و آبادی نے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کو مزید متحرک ہو کر کام کرنے کی ہدایت کی کہ صوبائی وزیر نے کہا شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ڈینگی کے خلاف کاروائیوں میں غفلت یا کوتاہی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔













پیر 19 اکتوبر 2026 

