ایکواڈور: سوشل میڈیا(Social Media) پر مشہور دھڑ جڑے 27 سالہ دو بھائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر انتقال کرگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوزے لوئس اور ہوزے ارماندو سیوالوس سوشل میڈیا انفلوئنسرز تھے جو انسٹاگرام پر ”siamesesdelecuador“ کے نام سے مشہور تھے۔
دونوں بھائیوں کے 60 ہزار سے زائد فالوورز تھے اوروہ جڑے ہوئے جڑواں بچوں (conjoined twins) کی حیثیت سے اپنی زندگی کے لمحات شیئر کرتے تھے، فالوورز کے سوالات کے جواب دیتے اور اپنی روزمرہ کی زندگی کی جھلکیاں دکھاتے تھے۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ؛ تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھڑ جڑے بھائیوں کی عمر 27 سال تھی اور وہ 15 اکتوبر کو انتقال کرگئے تھے جس کی تصدیق ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے انسٹاگرام کے ذریعے کی۔
ان کے قریبی دوست نے بتایا کہ جوزے لوئس کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔













بدھ 21 اکتوبر 2026 

