ریلوے بھرتیوں کے حوالے سے اہم خبر

Calender Icon بدھ 28 اکتوبر 2026

پاکستان ریلویز(Pakistan Railways) میں بلوچستان کوٹے کے تحت 829 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان ریلویز میں بلوچستان کوٹے کے تحت گریڈ 1 سے 16 تک کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی۔ ان بھرتیوں کے تحت کوئٹہ ڈویژن میں 805 جب کہ پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز میں 24 ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

منظور شدہ آسامیوں پر بھرتیوں میں بلوچ خواتین کے لیے 10 فی صد جب کہ اقلیتوں کے لیے 5 فی صد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ مخصوص بھرتیوں کے لیے امیدواروں کو تحریری امتحان اور اسکریننگ ٹیسٹ سے خصوصی استثنیٰ دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں: ’’میڈیکل کلیمز کی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل‘‘ سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خبر
خالی آسامیوں پر درخواستیں نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن طلب کی گئی ہیں، جنھیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 نومبر 2026 مقرر ہے۔ امیدواروں کو درخواست کے ساتھ تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ، ڈومیسائل، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ سائز تصاویر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے مطابق بلوچستان کوٹے کے تحت بھرتیوں کا عمل 30 نومبر 2026 سے قبل مکمل کیا جائے گا۔ انھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بھرتیوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔