نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔ جے ڈی وینس(Jd Vance) نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی نائب صدر کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کیلئے براہِ راست ملاقات اور مذاکرات پر تیار ہیں ۔ جے ڈی وینس نے مذاکرات میں دونوں ممالک کے قومی مفادات کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔
نائب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کو صرف جوہری ہتھیاروں حاصل کرنے سے روکنا ہی بنیادی مقصد ہے۔ امریکی نائب صدر نے ایران پر جوہری معاملات پر مذاکرات کیلئے مجاز نمائندے بھی نامزد کرنے پر زور دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق نائب امریکی صدر صدر جے ڈی وینس نے صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے جنرل سیکرٹری محسن رضائی کو خط لکھا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران کے جزیرہ قشم کے سمندری علاقے میں کئی دھماکے
وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ ہے کہ خط کا مقصد مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہے اور یہ خط صدر ٹرمپ کی ہدایت پر لکھا گیا۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ سخت گیر ایرانی رہنماؤں سے براہ راست بات چیت بہتر نتائج دے سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بات چیت کا فوکس کسی ٹھوس امن معاہدے پر نہیں بلکہ مذاکراتی فریم ورک پر ہے جبکہ تہران فوری اقتصادی ریلیف چاہتا ہے۔
امریکا کی جانب سے یہ پیغام دیا گیا کہ اگر ایران حملوں سے بچنا چاہتا ہے تو مذاکرات میں جوہری پروگرام پر بات لازمی ہوگی۔













جمعہ 30 اکتوبر 2026 

