جانئیے53 سالہ ایشوریا رائے کی خوبصورتی اور فٹنس کا راز کیا ہے؟

Calender Icon اتوار 1 نومبر 2026

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن آج یکم نومبر کو اپنی 53ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اداکارہ اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے باعث ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، جبکہ ان کی خوراک اور خود کو فٹ رکھنے کے معمولات بھی لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے کسی سخت ڈائٹ پلان پر عمل نہیں کرتیں بلکہ سادہ اور گھر کے پکے کھانوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ ان کی روزمرہ خوراک میں دال، چپاتی، سبزیاں اور پھل شامل ہوتے ہیں۔ وہ جنک فوڈ اور زیادہ چکنائی والی غذاؤں سے بھی پرہیز کرتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایشوریا اپنے دن کا آغاز نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں ملا کر پینے سے کرتی ہیں۔ وہ ناشتہ کبھی نہیں چھوڑتیں اور صبح کے کھانے میں براؤن بریڈ ٹوسٹ اور دلیہ استعمال کرتی ہیں۔ ان کی خوراک میں پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذاؤں کو اہمیت حاصل ہے۔

اداکارہ دوپہر کے کھانے میں سادہ گھریلو کھانا پسند کرتی ہیں جس میں دال، چپاتی اور اُبلی ہوئی سبزیاں شامل ہوتی ہیں۔ وہ تلی ہوئی اور زیادہ تیل والی غذاؤں کے بجائے گھر میں تیار کیے گئے کھانوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ وہ رات کے کھانے کو بھی ہلکا رکھتی ہیں۔

ماضی کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے ڈنر میں گرل کی ہوئی مچھلی اور براؤن چاول شامل ہوتے ہیں۔

کھانے کے درمیان بھوک لگنے پر وہ موسمی پھل اور خشک میوہ جات کھاتی ہیں، جبکہ دن بھر مناسب مقدار میں پانی پینے کا بھی خیال رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں:رکن پور، مال گاڑی کو حادثہ، 4 بوگیاں ڈی ریل، لودھراں خانیوال ٹریک بند

ایشوریا رائے اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے جسمانی سرگرمیوں کو بھی اہمیت دیتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ سخت جم ورک آؤٹ کے مقابلے میں یوگا کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔