ڈالرمافیا سے لاتعلقی اختیار نہ کرنا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی ہے، شوکت یوسفزئی

Calender Icon اتوار 8 نومبر 2026

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہےکہ احتجاجی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوا، نام نہاد یوٹیوبرز نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو نقصان پہنچایا۔

ڈالرمافیا سے لاتعلقی اختیار نہ کرنا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی ہے، آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ مذاکرات سے ہی راستہ نکلےگا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انا اور ضد سے سیاسی گنجائش حاصل نہیں ہوگی، آئندہ چند ہفتے انتہائی اہم دکھائی دے رہے ہیں، ممکنہ نئی سیاسی صف بندی میں پی ٹی آئی کہاں ہوگی، فیصلہ کرنا ہوگا۔