پاکستان، شرح سود بڑھنے کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں بڑا اضافہ

Calender Icon جمعرات 12 نومبر 2026

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کی فروخت کا سالانہ اور ماہانہ ڈیٹا جاری کر دیا ،شرح سود بڑھنےکےباوجود ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہواہے، اکتوبر میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ 76فیصد اورسالانہ 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔

پاما کےمطابق اکتوبر 2026 میں ملک بھر میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 24ہزار 418 اورپیسنجر کارز کی فروخت 21 ہزار 600 یونٹس ریکارڈ کی گئی ۔ اکتوبر میں 660 سی سی کی 12 ہزار500 جبکہ ایک ہزار سے 1300 سی سی کی 9 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 37 فیصد اضافے سے 74 ہزار 898 یونٹس تک پہنچ گئی، ٹریکٹرز کی فروخت میں بھی سالانہ 44 اور ماہانہ 129 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں کیش لیس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے اہم فیصلہ

جبکہ اکتوبر میں 4 ہزار 152 ٹریکٹرز فروخت ہوئے۔ پاما کےمطابق جیپ اور پک اپ گاڑیوں کی فروخت 27 فیصد سالانہ کمی کے بعد 2700اورموٹرسائیکلوں اور تھری ویلرز کی فروخت 23 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 98 357 یونٹس رہی جبکہ بسوں کی فروخت میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔