خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، گورنر کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ

Calender Icon اتوار 15 نومبر 2026

وفاقی حکومت(Federal Government) نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر گورنر فیصل کریم کنڈی کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات سے متعلق آرڈیننس صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کر دیا ہے، جسے شہباز شریف کی ایڈوائس پر جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

مجوزہ آرڈیننس کے تحت ایمرجنسی کے دوران گورنر کو وسیع اختیارات حاصل ہوں گے، جبکہ صوبے کے 12 خصوصی اضلاع سے متعلق بھی گورنر کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی آرڈیننس کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طے کیا گیا ہے، کیونکہ اجلاس طلب ہونے کی صورت میں آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا۔