Advertisement

سیف سٹی کیمروں کی تکنیکی غلطی، شہری کو انوکھا و دلچسپ چالان موصول

Calender Icon پیر 23 نومبر 2026

لاہور میں سیف سٹی کیمروں نے پیدل چلنے والی خاتون کو گاڑی ظاہر کر دیا۔ مبینہ تکنیکی غلطی کے باعث ایک شہری کو انوکھا چالان بھیج دیا گیا۔

کیمروں نے سڑک پر پیدل چلنے والی خاتون کو گاڑی ظاہر کرتے ہوئے ون وے کی خلاف ورزی پر شہری کو 5 ہزار روپے جرمانے کا چالان ارسال کر دیا۔

چالان سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ پر جاری کیا گیا، جو ڈاکٹر وقاص کی گاڑی کی تھی۔ یہ واقعہ فیصل ٹاؤن میں سینٹرل فلیٹس کے سگنل پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں:اننت امبانی کا شاہ رخ خان کو خاموش رہنے کا اشارہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حکام کے مطابق سسٹم کی غلطی سے چالان جاری ہوا تھا، جس کی بعد ازاں درستگی کر دی گئی۔