Pakistan in Space - Ammi's Last Instructions

کراچی، عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

Calender Icon جمعہ 27 نومبر 2026

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے دو روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔

حکام کے مطابق زندہ نکالا گیا شخص متاثرہ عمارت میں ماربل کا کام کررہا تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے اب تک 6 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ حادثے میں14افراد زخمی اور 23 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

حکام نے بتایاکہ ملبے میں مزید دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے، ہیوی مشینری کے استعمال کی نسبت مینوئل سرچ پر زیادہ فوکس ہے۔

مزید پڑھیں:علامہ اقبال ایکسپریس سے بغیر بکنگ 2 کتے برآمد، آپریٹر کوبھاری جرمانہ

حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے استعمال سے ملبے تلے موجود لاشوں کے خراب ہو جانے کا خدشہ ہے، مشینری کے استعمال سے عمارت کا اسٹرکچر مزید گرجانے کا بھی امکان ہے تاہم کچھ پاکٹس ایسے بنائے گئے ہیں جہاں سے داخل ہوکر سرچنگ کی جارہی ہے۔