ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک)ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔
ایڈیلیڈی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 371 رنز کے جواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 8 وکٹوں پر 213 رنز بنالیے ہیں۔
کپتان بین اسٹوکس 45 اور جوفرا آرچر 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
ہیری بروک 45، بین ڈکٹ 29، جیمی اسمتھ 22، جو روٹ 19، زیک کرولی 9، ول جیکس 6، اولی پوپ 3 اور برائیڈن کارس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔












جمعرات 18 دسمبر 2025 