PSLٹیموں کا کامیاب آکشن،وزیر اعظم کی محسن نقوی کو مبارکباد

Calender Icon جمعرات 8 جنوری 2026

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان سپر لیگ کیلئے ٹیموں کے آکشن کے مرحلے کی کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکبادوزیرِ اعظم کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی اور پی ایس ایل کے انعقاد میں شریک انکی ٹیم کی کوششوں کی پزیرائی. اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں کھیلوں کی رونقین دوبارہ سے بحال ہوئیں. وزیرِ اعظموقت کے ساتھ ساتھ الحمدللہ پی ایس ایل خطے کی بڑی لیگس میں سر فہرست بن گئی. وزیرِ اعظمپی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی آکشن ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ہے. وزیرِ اعظمدو نئی ٹیموں کی شمولیت نے سپر لیگ میں ایک نئی روح پھونک دی ہے. وزیرِ اعظمنئی ٹیموں میں بیرونی سرمایہ کاری پاکستان سپر لیگ کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت و کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے. وزیرِ اعظمپاکستان سپر لیگ کے رواں برس کھیلوں سے کرکٹ کے شائیقین محظوظ ہونگے بلکہ نئے و نوجوان ٹیلنٹ کو موقع ملے گا.