گزشتہ دو جنگوں کے باعث امریکا پر اعتماد نہیں، ایران

Calender Icon اتوار 12 اپریل 2026

ایرانی پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف(baqir qalibaf) نے کہا ہے کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ اب وقت آگیا کہ امریکا سمجھے کہ وہ ہمارا اعتماد حاصل کرسکتا ہے یا نہیں۔

مزیدپڑھیں:طیارے کی سیٹوں پر شہید بچوں کی تصاویر و بستے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے تصویر شیئر کر دی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو جنگوں کے باعث ایران کو مخالف فریق پر اعتماد نہیں۔ امریکا ہماری منطق اور اصولوں کو سمجھ چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات سے پہلے ایران نے نیک نیتی اور سنجیدگی کا اظہار کیا تھا۔ مذاکرات میں ایران نے مثبت اور مستقبل پر مبنی تجاویز پیش کیں۔