سندھ، ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید 329بچے متاثر، ماہانہ 1ہزار کیسز رپورٹ

Calender Icon منگل 14 اپریل 2026

پاکستان کے صوبہ  سندھ میں رواں سال اب تک 329 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے ہیں۔ صوبے میں روزانہ بچوں کے اوسطاً 3 سے 4 نئے ایچ آئی وی کیسز سامنے آرہے ہیں

صحت حکام کے مطابق صوبہ سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤتیزی سے جاری ہے جس کے تحت صوبے میں رواں سال اب تک 329 بچے ایچ آئی وی سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:چاول برآمدات 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا جائے: وزیر بحری امور

ڈیٹاکے مطابق متاثرہ بچوں میں 188 لڑکے اور 141 لڑکیاں شامل ہیں۔سندھ میں 2026 کے پہلے 3 ماہ کے دوران ایچ آئی وی کے مجموعی طور پر 894 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے جنوری میں 294، فروری میں 324 اور مارچ میں 276 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔