تونسہ، 50ہزار افراد کی سکریننگ، ایڈز کے 334 کیسز، متاثرین میں 331 کمسن بچے شامل

Calender Icon جمعرات 16 اپریل 2026

پنجاب کے ضلع تونسہ میں ایچ آئی وی/ایڈز کے پھیلاؤ نے تشویش کی لہردوڑا دی ہے، جہاں اب تک 334 افراد میں ایڈز کے(aids)مرض کی تصدیق ہو چکی ہے۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ متاثرہ افراد میں 331 بچے ایسے ہیں جن کی عمر 12 سال سے بھی کم ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تونسہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں مسلسل اسکریننگ جاری ہے اور اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ان کے مطابق تمام متاثرہ مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں محفوظ طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لیے آٹو لاک سرنجز کا استعمال کیا جا رہا ہے اور غیر معیاری یا خطرناک طبی عمل کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیر صحت نے واضح کیا کہ اگر کسی سرکاری اہلکار کی غفلت سامنے آئی تو سخت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں پائیدار امن کے لیے پُرامید؛ ترجمان وائٹ ہاؤس کی اہم پریس بریفنگ

خواجہ عمران نذیر نے مزید بتایا کہ پنجاب میں منکی پاکس کے 32 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔