وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی

Calender Icon جمعہ 17 اپریل 2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف (Shahbaz Sharif) نے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

منظوری کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم لیوی کی مد میں ڈیڑھ ماہ میں 180 ارب روپے سے زائد وصولیاں، انکشاف

وزیرِ اعظم نے اس فیصلے کو عوامی ریلیف کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات جتنا جلد ممکن ہو، عوام تک منتقل کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات جاری رکھے گی۔