روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس ایران کے معاملےمیں ثالث نہیں ہے،ضرورت پڑنے پرمذاکرات میں مدد (dilogues)کیلئے تیار ہیں۔
روسی صدارتی آفس کریملن کےترجمان نےپریس بریفنگ میں کہا امید ہےکہ ایران امریکا مذاکراتی عمل جاری رہے گا،عالمی معیشت کو منفی نتائج سے بچانے کیلئےمذاکرات ضروری ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نےاپنےبیان میں کہا جنگی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی بحالی ممکن نہیں،آبنائے ہرمزکی صورتحال یکطرفہ پر معمول پر نہیں لاسکتے،ایران کے جوہری مواد کو ملک کے اندر ہی محفوظ رکھا جائے گا.
مزید پڑھیں:ایران کو دھمکیوں سے نہیں جھکایا جا سکتا، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم
افزودہ یورینیم کی منتقلی پر مذاکرات میں کوئی بات نہیں ہوسکتی۔امید ہے ایران امریکا مذاکراتی عمل جاری رہے گا، ترجمان کریملن












پیر 20 اپریل 2026 