اسلام آباد میں سیاسی رابطوں نے ایک بار پھر تیزی پکڑ لی ہے، جہاں مختلف جماعتوں کے رہنما ملکی صورتحال اور علاقائی مسائل پر سنجیدہ گفتگو (serious talks)کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں زاہد ملک اور ڈاکٹر محمد امجد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نہ صرف موجودہ سیاسی منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا بلکہ خطہ پوٹھوہار کے مستقبل سے متعلق اہم نکات بھی زیرِ بحث آئے۔ اس ملاقات میں عاطف محمود مغل بھی شریک تھے۔
دونوں رہنماؤں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی جانب سے امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پوٹھوہار صوبے کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ اس خطے کے عوام طویل عرصے سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی، سائبر کرائم کا غیر قانونی سکیمر کال سینٹر پر چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار، آلات ضبط
رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس مقصد کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھیں گے۔
ملاقات میں یہ پہلو بھی نمایاں رہا کہ ملک میں ترقی، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی میں دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان موجود فرق کو ختم کرنا ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں عملی اقدامات پر زور دیا گیا تاکہ عوام کو یکساں سہولیات میسر آ سکیں۔
آخر میں ڈاکٹر محمد امجد نے زاہد ملک کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
زاہد ملک نے بھی ڈاکٹر امجد کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کی کوششوں کو قابلِ قدر قرار دیا۔












پیر 20 اپریل 2026 