امریکی ایجنسی نے دعویٰ کیاہے کہ ایران مذاکرات کیلئے وفد اسلام آباد بھیجنے پررضامند ہو گیاہے ۔ ٹرمپ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر(iran agreed )غور کررہا ہے: ٹیلی گراف
امریکی ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکہ دونوں کے وفود اسلام آباد آ سکتے ہیں ۔ دوسری جانب ٹیلی گراف نے دعویٰ کیاہے کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور کررہا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے جس دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ امور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا۔
عرب میڈیا کا کہناتھا کہ چینی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے فوری اور جامع جنگ بندی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں:مزید فنڈ نگ کی راہ ہموار، پاکستان نے یورو بانڈ کا حجم 75 کروڑ ڈالر کر دیا
دوسر ی جانب تہران میں غیر ملکی سفارتکاروں نے جنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ، سفارتکاروں نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کا جائزہ لیا، غیر ملکی سفارتکاروں کو جنگ سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی گئی۔












پیر 20 اپریل 2026 