پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی کااجلاس ،87 ارب روپے کے فنڈز منظور

Calender Icon پیر 20 اپریل 2026

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 87 ارب روپے کے فنڈز منظور کر لیئے گئے

محکمہ بلدیات کی اسکیموں کیلئے 39 ارب اور پبلک ٹرانسپورٹ (public projects)کی اسکیموں کیلئے 41 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔

بھکر، گجرات اور نوشہرہ ورکاں میں سیوریج ،ڈرینج اور پی سی سی وغیرہ کیلئے4 ارب کےفنڈز منظور

چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف کی صدارت اجلاس میں بہاولپورمیں سڑک کی تعمیرومرمت کیلئےایک ارب روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ۔

مختلف شہروں میں محکمہ بلدیات کی اسکیموں کیلئے 39 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ، جس کے تحت تحصیل لیاقت پور، روجھان، علی پور، تونسہ شریف، شجاع آباد اور نورپور میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جائیں گی ۔
بہاول نگر، بھوانہ، دریا خان، کوٹ مومن، خیرپور ٹامیوالی، پاکپتن،کروڑ پکا، احمد پور سیال اور نورپور تھل میں لوکل گورنمنٹ کی اسکیموں کیلئے بھی فنڈز منظور کیے گئے ۔

فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژنز میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اسکیموں کیلئے 41 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔

مزید پڑھیں:برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ایپسٹین کیس کے متاثرین سے معافی مانگ لی

فنڈز سے ان ڈویژنز میں بس ڈپو کی تعمیر، بس شیلٹرز، فلیگ پوسٹ اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ بھکر، گجرات اور نوشہرہ ورکاں میں سیوریج، ڈرینج اور پی سی سی وغیرہ کیلئے چار ارب کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے ۔