لیڈی ڈیانا کی دوستی سے شہرت پانیوالے معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات کو جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ لاہور(Jinnah cardiac institute Lahore) کا سربراہ لگانےکا فیصلہ
لیڈی ڈیانا کی دوستی سے شہرت پانے والے معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات کو جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ لاہور کا سربراہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسنات نے جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ کا دورہ بھی کیا اور باقاعدہ جوائن کرنے کے لیے 2 ماہ کا وقت مانگا ہے۔
ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہےکہ وہ ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات سے رابطے میں ہیں۔
خیال رہے کہ ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات برطانیہ اور آسٹریلیا کے اسپتالوں میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہیں لیڈی ڈیانا سے دوستی کی بدولت عالمی شہرت ملی تھی۔
مزید پڑھیں:اندرون ملک انٹرنیٹ سروسز کی بلا تعطل فراہمی کیلئے پی ٹی اے نے بڑا اقدام اٹھا لیا
لیڈی ڈیانا نے 1996 میں اپنے دورہ لاہور کے دوران ڈاکٹر حسنات کی والدہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ ڈاکٹر حسنات کے ماموں ڈاکٹر جواد ساجد بھی معروف ہارٹ سرجن ہیں۔












بدھ 22 اپریل 2026 