چین: ایشین بیچ گیمز، پاکستانی کبڈی ٹیم کو شکست

Calender Icon جمعرات 23 اپریل 2026

ایشین بیچ گیمز کے مقابلے چین کے شہر ثانیہ میں جاری ہیں جہاں پاکستانی کبڈی(Kabaddi) ٹیم کو ایران کے ہاتھوں 28-38 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایکواتھلون ایونٹ میں پاکستان کے حمزہ آصف نے مینز فائنل میں 31 ایتھلیٹس کے درمیان 28 ویں پوزیشن حاصل کی اور 37.26 منٹ کے ساتھ اپنا پرسنل بیسٹ ریکارڈ بنایا۔

اسی طرح ویمنز ایکواتھلون فائنل میں 27 ایتھلیٹس کے درمیان پاکستان کی عائشہ وقاص نے 26 ویں پوزیشن حاصل کی۔

مزیدپڑھیں:30سالہ بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی اچانک چل بسیں

انہوں نے 56.32 منٹ میں ریس مکمل کر کے اپنا پرسنل بیسٹ بھی بنایا۔