پاکستان کو عزت مل رہی ہے،اس لیے بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نےنجی میڈیا چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے اثرات)effects of war) پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔
ہمارے خطے پر جنگ کے تباہ کن اثرات ہیں، جنگ سے باقی ممالک متاثر ہوں گے تو پاکستان بھی متاثر ہو گا۔
رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ جنگ کی فکرسب کو ہے،چین،مصر،سعودی عرب اور ترکی ہمارے ساتھ ہیں، 2ممالک کو جنگ ختم ہونے کا نقصان ہے،یہ دونوں چاہتے ہیں جنگ جاری رہے۔
جنگ ختم ہونے کا نقصان بھارت کو بھی ہے، پاکستان کو عزت مل رہی ہے،اس لیے بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے، اسرائیل بھی کوشش کر رہا ہے کہ جنگ جاری رہے،
مزید پڑھیں:اسٹیووٹکوف اور کشنر ہفتے کی صبح اسلام آباد روانہ ہونگے، ترجمان وائٹ ہاؤس
پاکستان کی کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاری ہے، ہو سکتا ہے بھارت اب پہلے جیسی حماقت نہ کرے، بھارت کو اندازہ ہے وہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، ایٹمی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔












جمعہ 24 اپریل 2026 