پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کا کئی ایوارڈز پر قبضہ

Calender Icon پیر 4 مئی 2026

پاکستان سپر لیگ(PSL) کا گیارہواں ایڈیشن اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل قذافی اسٹیڈم لاہور میں کھیلا گیا جس سے قبل شاندار اختتامی تقریب ہوئی اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

پشاور زلمی نے فائنل میں حیدرآباد کنگزمین کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان و ایران کا کشیدگی میں کمی و سفارتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 2 سنچریز کی مدد سے 588 رنز بناکر ایونٹ کے سب سے کامیاب بلے باز قرار پائے اور حنیف محمد کیپ حاصل کیا۔

پشاور زلمی کے ہی سفیان مقیم 22 وکٹوں کے ساتھ ایونٹ کے سب سے کامیاب بولر رہے اور فضل محمود کیپ حاصل کیا۔

پشاور زلمی کے نوجوان کھلاڑی فرحان یوسف نے بہترین فیلڈر کا اعزاز حاصل کیا۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے کامیاب ترین بلے باز پشاور زلمی کے کوشل میںڈس نے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایلیمینیٹر 2 کے آخری اوور میں 6 رنز کا کامیاب دفاع کرکے حیدر آباد کنگز مین کو فائنل میں پہنچانے والے حنین شاہ بہترین ایمرجنگ پلیئر قرار پائے۔

اس کے علاوہ آصف یعقوب نے بہترین امپائر کا اعزاز حاصل کیا۔