مغربی افریقی ملک کے قریب کروز شپ میں ہنتا وائرس انفیکشن سے 3 مسافر ہلاک

Calender Icon منگل 5 مئی 2026

کیپ وردے کے قریب چوہوں سے پھیلنے والے ہنتا وائرس (hinta virus)سےایک کروز شپ میں سوار 3 مسافر ہلاک ہوگئے۔

عالمی ادارے صحت کے مطابق مغربی افریقا میں کیپ وردے کے قریب ایک کروز شپ میں اس وائرس میں پھیلاؤ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عالمی ادارے نے بتایا کہ جنوبی بحر اوقیانوس میں کیپ وردے کے قریب سمندر میں پھنسے کروز شپ پر 2 افراد میں اب تک ہنتا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ مزید 5 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا کہ اس بیماری سے عام عوام کو زیادہ خطرے کا سامنا نہیں کیونکہ ہنتا وائرس عموماً متاثرہ چوہوں سے پھیلتا ہے اور انسانوں کے درمیان اس کی منتقلی بہت کم ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لگژری کروز شپ میں 150 کے قریب مسافر موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق برطانیہ، امریکا اور اسپین سے ہے۔

مزید پڑھیں:فنی خرابی دور، دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اجرا ء سروس بحال

دوسری جانب کیپ وردے کے حکام کا کہنا ہے کہ احتیاط کے باعث کروز شپ کو قریبی بندرگاہ تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔یہ کروز شپ 3 ہفتے قبل ارجنٹینا سے روانہ ہوا تھا۔