سابق بھارتی انڈر 19 کرکٹر اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے میڈیم فاسٹ بولر امنپریت سنگھ گِل(amanpreet singh gill ) 36 برس کی عمر میں اچانک موت کے منہ میں چلے گئے، ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امنپریت سنگھ گِل ویرات کوہلی کی انڈر 19 ٹیم کے ساتھی کھلاڑی رہ چکے تھے۔
انہوں نے پنجاب کی جانب سے 6 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جن میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔
امنپریت گِل انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں پنجاب کی ٹیم کا بھی حصہ رہے اور بعد ازاں پنجاب کی سینئر سلیکشن کمیٹی میں بھی خدمات انجام دیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ سے وابستہ سابق کپتان اور آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ابتدائی دنوں میں امنپریت کے ساتھ ڈریسنگ روم میں رہا، امنپریت خاموش طبع اور محنتی کرکٹر تھے جو کھیل سے گہری وابستگی رکھتے تھے۔












جمعرات 7 مئی 2026 