محکمہ صحت، نادرا میں اہم معاہدہ، ہیپاٹائٹس سی مریضوں کیلئے ڈیجیٹل نظام کے قیام کا فیصلہ

Calender Icon جمعرات 7 مئی 2026

اسلام آباد، وزارتِ صحت اور نادرا کے درمیان مربوط ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم کے قیام کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیئے گئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال(mustafa kamal) اور چیئرمین نادرا نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ نادرا اور وزارت صحت مل کر جدید اور مربوط ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم قائم کریں گے، جس کے ذریعے مریضوں کی رجسٹریشن، تصدیق، ٹریکنگ اور ریئل ٹائم ڈیٹا شیئرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سوزوکی فرونکس پاکستان میں لانچ، قیمت 60لاکھ،کراس اوور مارکیٹ میں نئی مقابلہ بازی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد تقریباً ایک کروڑ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔