چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی (mohsan naqvi)نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی قابلِ فخر بیٹیوں نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ویمنز کرکٹرز نے کئی انٹرنیشنل ریکارڈ قائم کیے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ یہ تاریخی فتح پاکستان کی تمام ماؤں کے نام اور باصلاحیت بیٹیوں کی جانب سے ماؤں کو زبردست خراجِ تحسین ہے ۔
مزید پڑھیں:انٹرنیشنل ریکارڈ قائم کیے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔














اتوار 10 مئی 2026 