بنگلہ دیش سے شکست ، پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا

Calender Icon بدھ 20 مئی 2026

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کی پوائنٹس ٹیبل پر مزید نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں قومی ٹیم ایک درجہ نیچے چلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اب WTC پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ ٹیم کے مجموعی طور پر صرف 4 پوائنٹس ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز سے صرف ایک درجہ اوپر موجود ہے۔ اس تنزلی نے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی پر مزید سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم شاندار کارکردگی کے باعث 28 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، جس سے ان کی درجہ بندی میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:ٹرمپ اور خاندان کو ٹیکس تحقیقات سے مکمل استثنیٰ، امریکی فیصلہ متنازع بن گیا

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست دی۔ دوسرے ٹیسٹ میں 437 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 358 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اور یوں اسے 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اس وقت آسٹریلیا پہلی اور نیوزی لینڈ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ دیگر ٹیمیں بھی پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔