گوگل کروم کیلئے اہم سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری، صارفین کو فوری اپ ڈیٹ کی ہدایت

Calender Icon منگل 26 مئی 2026

گوگل(google) نے اپنے مقبول ویب براؤزر کروم کے لیے ایک اہم سکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے صارفین کو فوری طور پر براؤزر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ممکنہ سائبر خطرات سے بچا جا سکے۔

گوگل کے مطابق حالیہ اپ ڈیٹ میں کروم میں موجود دو سنگین سکیورٹی خامیوں کو دور کیا گیا ہے جنہیں ہیکرز بدنیتی کے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے تھے۔ کمپنی نے ان خامیوں کو حساس نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت اپ ڈیٹ نہ کرنے کی صورت میں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

گوگل نے واضح کیا ہے کہ چونکہ کروم دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویب براؤزر ہے، اس لیے اس میں موجود سکیورٹی مسائل کا اثر بھی وسیع پیمانے پر ہو سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں، ٹیم مفاد میں فیصلے کیے گئے: مائیک ہیسن

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے براؤزر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کریں۔ اس کیلئے کروم میں تین نقطوں والے مینیو پر کلک کر کے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں “اباؤٹ کروم” سیکشن کھولیں۔ اگر اپ ڈیٹ دستیاب ہو تو وہ خودکار طور پر شروع ہو جائے گا، جس کے بعد براؤزر کو ری لانچ کرنے سے اپ ڈیٹ مکمل ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بروقت اپ ڈیٹس سائبر سکیورٹی کے لیے انتہائی ضروری ہیں اور صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے سافٹ ویئر کو ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رکھیں تاکہ ڈیٹا محفوظ رہے۔