محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں، ٹیم مفاد میں فیصلے کیے گئے: مائیک ہیسن

Calender Icon منگل 26 مئی 2026

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ محمد رضوان(Muhammad Rizwan) ان کے دورِ کوچنگ میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں رہے۔ ان کے مطابق ٹیم کے فیصلے انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی کارکردگی اور مفاد کو سامنے رکھ کر کیے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ان کی آمد سے قبل ہی محمد رضوان نہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ تھے اور نہ ہی کپتان کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم کی تشکیل کا مقصد صرف موجودہ کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

ہیڈ کوچ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کپتانی میں تبدیلی ضروری ہے کیونکہ اس دور میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔

مزیدپڑھیں:سعودی شہزادہ نواف بن نایف بن ممدوح بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹیم سلیکشن اور حکمت عملی میں انفرادی کھلاڑی کے بجائے مجموعی فائدے کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ دوسروں کیلئے ایک واضح پیغام ہے تاکہ ٹیم میں مقابلے کی فضا قائم رہے۔ ان کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہتری آئی ہے اور آئندہ ورلڈ کپ کے پیش نظر مزید آپشنز پر غور جاری ہے۔