ایرانی فٹبال ٹیم کو میکسیکو کے ویزا جاری کردیے گئے۔ میکسیکو فیفا ورلڈ کپ(fifa world cup) 2026 میں ایرانی ٹیم کا بیس وینیو رہے گا۔
ایرانی فٹبال ٹیم اس وقت ترکیہ میں موجود ہے جو کل اناتالیہ میں مالے کے خلاف فرینڈلی میچ کھیلے گی۔
امریکا کے انکار کے بعد میکسیکو کا ایرانی ٹیم کو فٹبال ورلڈکپ کے دوران قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ
ایران اور مالے کے فرینڈلی میچ میں میڈیا اور فینز کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:بجٹ سے قبل کوئی اہم قانونسازی نہیں ہوگی، پی پی کو حکومتی یقین دہانی، ذرائع
ایرانی فٹبال ٹیم 6 جون کو ترکی سے میکسیکو کے لیے روانہ ہوجائے گی۔ ورلڈ کپ میں ایران کے تینوں گروپ میچز امریکا میں شیڈول ہیں۔












بدھ 3 جون 2026 