امریکا: کچرے میں پھینکے ٹکٹ نے بڑا انعام جتوا دیا

Calender Icon بدھ 10 جون 2026

امریکا میں غلطی سے کچرے میں پھینکے گئے لاٹری کا ٹکٹ(Lottery Ticket) نے شہری کو ایک لاکھ ڈالر مالیت کا انعام جتوا دیا۔

ریاست اوہائیو کے شہر وِلارڈ کے رہائشی نے غلطی سے اپنا ایک لاکھ ڈالر مالیت کا ٹکٹ کچرے میں پھینک دیا، مگر خوش قسمتی سے وقت پر اپنی غلطی کا احساس ہونے اس نے کچرے کے ڈھیر میں اتر کر ٹکٹ واپس نکال لیا۔

اوہائیو لاٹری کمیشن کے مطابق شہری (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے ایک اسکریچ آف ٹکٹ خریدنے کے بعد اسے بے دھیانی میں پھینک دیا تھا۔ بعد میں جب اسے یاد آیا تو کچرا پہلے ہی باہر جا چکا تھا۔ اس نے ہمت نہ ہاری اور سیدھا کچرے کے ڈبے تک پہنچ گیا، جہاں کافی تلاش کے بعد وہ خوش قسمت ٹکٹ مل گیا۔

مزیدپڑھیں:مری میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 10 افراد جاں بحق

بعد ازاں جب اس نے ٹکٹ کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک لاکھ ڈالر خطیر رقم جیت چکا ہے۔

قانون کے مطابق 26.75 فی صد ٹیکس کٹوتی کے بعد فاتح کو 73250 ڈالر موصول ہوں گے۔