سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیق میں وٹامن سی(Vitamin-C) کے دماغی صحت پر مثبت اثرات کے حیران کن حقائق سامنے آگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیق کیلیے سائنسدانوں نے 64 سال سے زائد عمر کے 2000 سے زائد افراد کا مطالعہ کیا جس میں ان کے خون کے پلازما میں وٹامن سی کی مقدار کا موازنہ ان کے دماغ کے ایم آر آئی اسکینز سے کیا گیا۔
محققین کو معلوم ہوا کہ جن لوگوں میں وٹامن سی کی مقدار کم تھی ان کے دماغ کے اندر موجود گرے میٹر کا حجم بھی کم تھا جو دماغ کے پیچیدہ نیٹ ورک یعنی ڈیفالٹ موڈ نیٹ ورک میں کمزور روابط کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ دماغ کے ان حصوں کا مجموعہ ہے جو خود نوشتہ یادداشت، توجہ اور ارتکاز جیسے افعال میں شامل ہوتے ہیں۔
دماغی صحت پر اثر انداز ہونے والے دیگر عوامل بشمول عمر، جسمانی سرگرمی اور تعلیمی معیار کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی یہ روابط برقرار رہے۔
مزیدپڑھیں:فیفا ورلڈکپ: جنوبی کوریا نے سنسنی خیز مقابلے میں چیک ریپبلک کو شکست دے دی
جاپان کی ہیروساکی یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف میڈیسن سے تعلق رکھنے والے اس تحقیق کے شریک مصنف توموہیرو شنتاکو نے بتایا کہ یہ دریافت ایک دلچسپ مفروضہ پیش کرتی ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور غذا دماغی صحت کو برقرار رکھنے اور بڑی عمر کے افراد میں عمر کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں میں ہونے والی کمی کو روکنے میں معاون کردار ادا کر سکتی ہے۔
اگرچہ نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وٹامن سی کی مناسب مقدار برقرار رکھنا عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ محققین نے اپنے ان نتائج کی تصدیق کیلیے مزید تحقیقی مطالعات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔












جمعہ 12 جون 2026 