راولاکوٹ، کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف کریک ڈاؤن: حکام کی 2 ہلاکتوں کی تصدیق

Calender Icon پیر 15 جون 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پونچھ ڈویژن کے کمشنر سردار وحید خان (srdar waheed)نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ راولاکوٹ کے علاقے دریک عید گاہ کے قریب کالعدم جماعت ایکشن کمیٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان اتوار کی علی الصبح فائرنگ کے مبینہ تبادلے میں دو افراد مارے گئے ہیں جبکہ آٹھ سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

اس سے پہلے اتوار کی صبح کمشنر وحید خان نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ عینی شاہین کے مطابق سیکورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

سردار وحید خان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک کا تعلق پلندری جبکہ دوسرے کا تعلق ہجیرہ سے ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے مجرمانہ ریکارڈ رکھتے تھے اور ان کے خلاف مخلتف تھانوں میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں:پرو ہاکی لیگ، قومی ٹیم کوبیلجیم کے بعد سپین کے ہاتھوں بھی شکست

کمشنر پونچھ کہتے ہیں کہ مظاہرین پر واضح کرُدیا گیا ہے کہ حکومت کالعدم تنظیم کے چار اراکین، جن کی گرفتاری کے حوالے سے انعامی رقم بھی رکھی گئی ہے، کو چھوڑ کر دیگر افراد کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔