ساہیوال، پتوکی اور گردونواح میں پیر کے روز تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش(Rain) کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ساہیوال شہر، نورشاہ، ہڑپہ اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث متعدد بجلی فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی
اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر زرعی ماہرین کے مطابق تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بعض مقامات پر مکئی کی فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی پیدا ہوگیا ہے
، جبکہ کسان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب پتوکی اور اس کے گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کی شدت کو کافی حد تک کم کر دیا اور شہریوں نے خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اٹھایا۔
مزیدپڑھیں:امریکا کے پاس ہار ماننے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا،ایرانی فوج
بارش کے دوران آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے جس سے موسم مزید دلکش ہوگیا، شہریوں نے بارش کو موسم گرما کی شدید گرمی سے نجات قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔












پیر 15 جون 2026 