اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق(Ayaz Sadiq) اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار(ishaq dar)ایران امریکہ معاہدے کے حوالے سے آج بروز پیر صبح 11 بجے قومی اسمبلی میں مشترکہ طور پر اہم پالیسی بیان دیں گے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام ٹی وی چینلز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے سرکاری یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والی لائیو اسٹریمنگ سے براہِ راست کوریج (لائیو کٹ) حاصل کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر دیے جانے والے اس بیان میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے، اس کے خطے پر ممکنہ اثرات اور پاکستان کے مؤقف سے متعلق اہم نکات سامنے لائے جائیں گے
مزیدپڑھیں:ساہیوال، پتوکی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار
۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان کی سفارتی کوششوں، خطے میں امن و استحکام اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی اظہارِ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آ رہا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور امن عمل کے حوالے سے عالمی سطح پر مختلف ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔












پیر 15 جون 2026 